• news

ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن کے غیر ملکیوں سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے 

اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی میڈیا ڈویژن پر چھاپے کے دوران ترجمان تحریک انصاف رف حسن کے غیر ملکی شخصیات سے روابط کے ثبوت سامنے آگئے۔  پی ٹی آئی کارکنوں کے موبائل فون فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، روف حسن اور بین الاقوامی جریدے انٹر سیپٹ کے صحافی رائن گرم واٹس ایپ کے ذریعہ رابطوں میں تھے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ روف حسن اور رائن گرم کا باقاعد ہ رابطہ جنوری 2024 میں ہوا، رائن گرم نے 8 جون کو روف حسن سے بانی پی ٹی آئی کے 15 مئی کو لکھیمواد کی تصدیق چاہی، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف آرٹیکلز اسی مدت میں لکھے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ رف حسن کی جانب سے رائن گرم کو 21 جنوری کے ورچوئل جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، رائن گرم نے نو اگست2023 کو سائفر کو بنیاد بنا کر ایک آرٹیکل تحریر کیا، رائن گرم نے سائفر کو بنیاد بنا کر لکھے آرٹیکل میں پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن