• news

سابق آئی جی شاہد سلیم نے گھر میں موجودگی  کی ویڈیو شیئر کر دی، گرفتاری کی تردید 

 لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)  سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔ شاہد سلیم بیگ نے گھر پہنچنے کے بعد ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں ٹی وی پر ان کے حراست میں لیے جانے کی خبر چل رہی تھی۔ ویڈیو پیغام میں مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سْن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔ انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں اپنے گھر پر موجود ہوں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کو حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر کے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن