وزیراعظم کی مصروفیت، آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کیا تھا۔