• news

وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ‘ جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات طے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات طے ہو گئی۔ ملاقات میں معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم عوام کی مشکلات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن