• news

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مارچ، شرکاء ریڈ زون داخل، شیلنگ 

اسلام آباد (خبر نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ختم نبوت مارچ کیا گیا۔ پولیس اور مظاہرین میں ریڈ زون میں داخلے پر معمولی دھکم پیل ہوئی۔ پولیس کی طرف سے آنسو گیس کے دو شیلز بھی مظاہرین پر پھینکے جانے کے باوجود مظاہرین کی بڑی تعداد سپریم کورٹ کے باہر پہنچ گئی۔ جلوس کی قیادت کی اپیل پر کارکنان ریڈ زون سے واپس آگئے۔ مارچ قائدین کے اعلانات اور اپیل پر مظاہرین ریڈ زون سے باہر آگئے اور جلسہ کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن