عراقی سیکرٹری دفاع‘ جنرل ساحر شمشاد ملاقات: دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے گزشتہ روز جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول ابھرتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔