• news

نیب کی درخواست پر احسن اقبال کیخلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس 4 سال بعد بند

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس 4 سال بعد بند کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔ نیب  نے نارووال سپورٹس  سٹی کمپلیکس ریفرنس بندکرنے کی درخواست  دائر کی تھی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے نیب کی درخواست منظور کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ پہلے ہی 2022 میں بری کر چکی ہے۔ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی ریفرنس ختم کردیا گیا۔ نیب نے 2020 میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن