• news

پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر ملنے پر مریم نواز آبدیدہ کروڑوں کے کیش پرائز‘ سکالر شپس 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مریم نوازشریف کی جانب سے پنجاب بھر کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو کروڑوں کے کیش پرائز انعامات، سکالر شپ، گارڈ آف آنر، میرٹ کو سلیوٹ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ پنجاب کے 9 بورڈز کے 138 پوزیشن ہولڈرز طلباء اور ان کے اساتذہ کو 5کروڑ 86 لاکھ کے کیش انعامات دئیے گے اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔ مریم نوازشریف نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سی ایم سکالرشپ پروگرام دینے کا اعلان کیا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا۔ پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز کو پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ پنجاب پولیس کے بینڈ نے پوزیشن ہولڈرز کو سلامی پیش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پوزیشن ہولڈرز سے ملاقات کی اور کامیابی پر شاباش دی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ایجوکیشن سیکٹر کے سپیشل انیشیٹیوز پر طلباء کے فیڈ بیک پر ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تقریب میں آمد پر پوزیشن ہولڈرز بچوں نے پر زور تالیاں بجا کر استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن