• news

190 ملین پاؤنڈ کیس، عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم امتناعی ختم کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس بند کرنے کی دستاویز فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا جس کی نقول بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو بھی فراہم کردی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے بانی پی ٹی آئی کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کا حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم کردیا۔واضح رہے کہ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن