• news

شوگر ایڈوائزری بورڈ کی ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر تجارت جام کمال خان بھی شریک تھے۔ اجلاس میںملک میں چینی کے سٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی سفارش کردی۔ چینی کی برآمد کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن