پارلیمنٹ‘ قائمہ کمیٹیوں میں خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے: سحر کامران کا الزام
کراچی (نیٹ نیوز) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین کو پارلیمنٹ کے اندر اور قائمہ کمیٹیوں میں ہراساں کیا جاتا ہے۔ خواتین کے لباس پر اعتراض اور ہراساں کرنے کے معاملے پر تین بڑی سیاسی جماعتوں کی خواتین ارکان پارلیمنٹ مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار‘ پیپلز پارٹی کی سحر کامران اور تحریک انصاف کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور نے مل کر قانون سازی پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کسی کو یہ حق نہیں کہ کسی دوسرے کے لباس پر تنقید کرے۔ خواتین کو ہر سرگرمی میں حصہ لینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا مرد کو ہے۔ آج کے معاشرے میں خواتین کو ہراسانی کا زیادہ سامنا ہے۔