• news

    وزیرداخلہ بلوچستان ڈی نوٹیفائی  7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

 کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن ٹریبونل نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے حلقہ پی بی 36 کے گزگ اور جوہان کے 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا جبکہ ضیاء لانگو کے وزارت داخلہ کے قلم دان کو بھی معطل کر دیا۔ ضیا لانگو کے خلاف جے یو آئی کے میر سعید لانگو نے الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن