• news

 افغانستان سے لایا غیر ملکی اسلحہ پاکستان میں استعمال کرنے کے مزید ثبوت آ گئے

اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) افواج پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان  کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کے استعمال کے ثبوت  ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دہشتگرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کو بھی  نشانہ بناتے ہیں سب پر یہ بات عیاں ہے دہشتگردوں کو افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ  تواتر سے دستیاب ہے۔ دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے 18/19 اگست کو سکیورٹی فورسز نے مستونگ ڈسٹرکٹ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیااور بی ایل اے کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ۔ ان دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں RPD LMG, 8mm Ak, RPG launcher اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ اسی طرح14 مئی کو فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیاان ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں غیر ملکی اسلحہ جس میں Type-69 RPG, PKM Machine Gun, M-16/A4  MD 90 assault rifle, AKM assault rifle, PG-7V RPG rockets, M-46 hand grenades, F-1 hand grenades اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ 29 اپریل کو  ضلع خیبر‘24-25 اپریل کو  ضلع خیبر ‘22/23 اپریل کی رات شین ‘06 اپریل کو شمالی وزیرستان ‘ 29 جنوری کو شمالی وزیرستان ‘22 جنوری کو ضلع ژوب ‘ 19 جنوری کو  ضلع میران شاہ ‘ 31 دسمبر کو  ضلع باجوڑ ‘  29 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی ‘  فروری 2022 میں نوشکی اور پنجگور ‘ 12 جولائی 2023 کو ژوب ‘ 6 ستمبر کو جدید ترین غیر ملکی ہتھیاروں سے لیس ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے چترال میں دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا4 نومبر کو میانوالی ائیر بیس حملے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر ملکی ساخت کا تھا ۔12 دسمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ہونے والے دہشتگردی کے حملے میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے نائٹ ویژن گوگلز اور امریکی رائفلز کا استعمال کیا گیا15 دسمبر کو ٹانک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں دہشتگروں کے پاس جدید غیر ملکی اسلحہ پایا گیا  13 دسمبر کو کسٹمز اور سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے پیاز کی بوریوں سے  بھی جدید غیر ملکی ہتھیار برآمد کیئے۔ افغانستان سے جدید غیر ملکی اسلحے  کی پاکستان سمگلنگ اور ٹی ٹی پی کا سکیورٹی فورسز اور پاکستانی عوام کے خلاف غیر ملکی اسلحے کا استعمال افغان عبوری حکومت کا اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے کے دعوئوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔یہ تمام حقائق اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ افغان حکومت نہ صرف ٹی ٹی پی کو مسلح کر رہی ہے بلکہ دیگر دہشتگرد تنظیموں کے لیے محفوظ راستہ بھی فراہم کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن