• news

اسرائیلی بمباری جاری، مزید 50 فلسطینی شہید

تل ابیب ، غزہ  (نیٹ نیوز + آئی این پی) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 320دن گزر گئے، فضائی حملوں میں مزید 50فلسطینی شہید ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 50فلسطینی شہید اور 124زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی جیٹ طیاروں نے غزہ کی پٹی میں تقریباً 30اہداف کو نشانہ بنایا جس میں ایک مکان اور اسکول بھی شامل ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر رمات ڈیوڈ ایئربیس کا دورہ کیا اور دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فضائی اڈے کے دورے پر افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے دفاع میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے اور ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ آج یہاں میں یہاں اس لیے ہوں تاکہ قریب یا دور سے ہونے والے حملوں کے خلاف اپنی تیاریوں کو دیکھ سکوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنے یا جوابہ حملہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن