• news

ترقی کا انحصار نوجوانوں پر، 2030ء تک پاکستان جی 20 میں نظر آئے گا: عطا تارڑ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا انحصار نوجوانوں پر ہے۔ نوجوانوں نے ہی اس ملک کی تقدیر بدلنی ہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہداء کا خون شامل ہے۔ پاکستان نے تاقیامت قائم و دائم رہنا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کے زیر اہتمام نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہجرت جد و جہد کا حصہ ہوتی ہے، یہ سمجھنا ہو گا کہ پاکستان کی تخلیق کی وجہ کیا ہے۔ بھارت سے پاکستان ہجرت کے وقت 12 لاکھ لوگ سرحد عبور کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ ان 12 لاکھ لوگوں کی قربانیوں سے یہ ملک بنا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمیں ٹیلنٹ کو تسلیم کرنے اور مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ 2030ء تک پاکستان جی 20 میں نظر آئے گا۔ اس ملک کی 30 سال سے کم عمر 60 فیصد آبادی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہم آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر پاکستان چھوڑیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن