• news

پی ٹی آئی جلسہ‘ وفاق نے گنڈاپور‘ انہوں نے بانی سے رابطہ کیا: وفاقی مشیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بانی پی ٹی آئی سے رابطہ کیا۔ بانی نے صورتحال ری چیک کرنے کیلئے اگلے دن پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی مشترکہ کوشش سے ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی سے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ انتظامیہ نے حالات دیکھتے ہوئے جلسے کیلئے این او سی منسوخ کیا تھا۔ سکیورٹی صورتحال دیکھتے ہوئے علی امین گنڈا پور سے آفیشل طریقے سے رابطہ ہوا۔ پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسے کی مشروط اجازت دی۔ ابھی تک نہ کسی نے توسیع مانگی نہ ہی دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن