ریونیو موبلائزیشن کیلئے ایف بی آر کا ریفارمز ورکنگ گروپ تشکیل
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ریونیو موبلائزیشن کے لیے ایف بی ار کا ریفارمز ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ورکنگ گروپ ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی کلیدی اصلاحات پر غور کرے گا، ان لینڈریونیو سروس کے 22 افسران کوریفارمز ورکنگ گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے، پاکستان کسٹم سروس کے 10 افسران کو ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے ، ورکنگ گروپ کے اجلاس 27 اگست تک جاری رہیں گے، گروپ حکمت عملی طے کرئے گا۔