• news

باٹاپور: دوست کی معصوم بچی تاوان کیلئے اغوا کر کے قتل کر دی، ملزم گرفتار 

لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) باٹا پور کے علاقے سے10 اگست کو لاپتہ ہونے والی پانچ سالہ بچی فجر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم گرفتار کرکے نعش برآمد کر لی ہے۔ ملزم کاشف رضا نے 10لاکھ تاوان کے لئے بچی فجر کو اغوا کیا تھا۔ ملزم بچی کے والد کا قریبی دوست اور محلے دار ہے۔ گھر والوں کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش بھی کرتا رہا۔ تاوان کی رقم نہ ملنے پر ملزم کاشف رضا نے بچی کو بیدردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا اورنعش بی آر بی نہر کے کنارے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم بچی کو قتل کرنے کے بعد بھی اس کے والد سے تاوان کی رقم کا تقاضا کرتا رہا۔ ملزم نے بچی کے والد سے 10 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا تھا۔ پولیس نے تفتیش اور موبائل نمبرز ٹریس کئے تو بچی کے والد کا قریبی دوست کاشف رضا ہی اغوا کار نکلا۔ جس نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر بچی کے کپڑے، سر کے بال اور ہڈیاں جھاڑیوں میں سے برآمد کر کے فرانزک لیب بھجوا دی گئی ہیں۔ تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن