• news

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک 

لاہور (نیٹ نیوز) امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ طور پر ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے ملزم احسن شاہ کو برآمدگی اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ تھانہ شادباغ لے جارہی تھی۔ ملزم  احسن شاہ کے بھائی علی رضا اور اس کے نامعلوم ساتھیوں نے چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم احسن شاہ شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن