بائیومیٹرک درخواست گزاروں کیلئے ویزا سٹیکر، پاسپورٹ سٹمپ ختم کر دی: برطانوی ہائی کمشنر
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ کے ویزا سسٹم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے بائیو میٹرک درخواست گزاروں کے لئے ویزا سٹیکر اور پاسپورٹ سٹمپ ختم کر دی گئیں۔ برطانوی ہائی کمشن کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں 6ماہ سے زائد قیام کرنے والوں کو آن لائن اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور آن لائن اکاؤنٹ میں امیگریشن اور ویزا کا ریکارڈ ہوگا۔ تاہم چھ ماہ سے کم قیام کرنے والوں کو اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا کہ برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کیلئے سسٹم میں جدت لا رہے ہیں اور نئی ٹیکنالوجی کا استعمال ویزا پراسس کو محفوظ اور پیپر لیس بنا دے گا۔