• news

لاہور:گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قومی ادارہ صحت نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔ انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق گلشن راوی ڈسپوزل سٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے قومی ادارہ صحت کو سات اگست کو نمونے بھجوائے گئے تھے، نمونے مثبت آنے پر انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن