• news

مودی کے طیارے کا پولینڈ سے بھارت جاتے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پولینڈ سے نئی دلی جا رہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور اسلام آباد اور لاہور کے ائیر کنٹرول ایریا سے گزرا۔ سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کی فضائی حدود  سے گزرتے ہوئے روایت کے برعکس پاکستانی عوام  اور حکومت کو خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن