امارات نے سالانہ برآمدی ہدف 6 ماہ میں پورا کر لیا: شیخ محمد بن زاید
قطر (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی رواں برس ریکارڈ تجارتی ترقی پر اماراتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ یو اے ای 2031ء کے اکنامک اہداف کی طرف گامزن ہے، جو غیر ملکی تجارتی ہدف کو 4 ٹریلین درہم سالانہ تک پہنچنا ہے۔ امارات نے غیرملکی تجارت کا ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ ہم نے سالانہ برآمدی ہدف 6 ماہ میں ہی مکمل کر لیا۔ شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ غیرملکی تجارت صرف 6 ماہ میں ایک اعشاریہ 4 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی۔ ملکی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس میں تیل کی برآمدات شامل نہیں۔ امارات کی عراق کے ساتھ تجارت میں 41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترکی کے ساتھ تجارت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ اْن کا کہنا تھا کہ امارات کی بھارت کے ساتھ تجارت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی تجارت کی شرح نمو ایک اعشاریہ 5 فیصد کے لگ بھگ رہی جبکہ یو اے ای نے 11 اعشاریہ 2 فیصد کی سالانہ شرح نمو حاصل کی۔