• news

پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بعد لاہور کا جلسہ بھی ملتوی کر دیا، 8 ستمبر کے بعد کرینگے، سیکرٹری اطلاعات

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے 3 روز بعد پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔ میڈیا کے مطابق سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد کرے گی۔ تحریک انصاف تمام تر توجہ اسلام آباد کے جلسے پر رکھے گی۔ اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے الزام عائد کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ بارے آگاہ نہیں کیا جا رہا، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔ہم جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کررہی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکی تھیں، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار ہے جبکہ لاہور کے کارکنان بھی قیادت سے نالاں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن