ہر ضلع میں پی ایچ کے قائم، گلی، محلوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس فعال کریں، شہر خوبصورت بنائیں: مریم نواز
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔انتظامی امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سڑکوں کے اطراف، درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال اور انتظامیہ کوشہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ شہرو ں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کاواضع فرق نظر آنا چاہیے۔ڈی سی رحیم یار خان نے ’’کے پی آئی‘‘پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لسبیلہ کے قریب بس کھائی میں گرنے سے زائرین کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ نے کہوٹہ راولپنڈی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔