• news

جسٹس نعمت اللہ نے بطور قائم مقام  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا  

کراچی(این این آئی)سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ  نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی کے بیرون ملک سے واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن