• news

عمرایوب چیف الیکشن کمشنر‘ ممبران کے با رے میں غلط بیانی سے کام لے  رہے ہیں‘ترجمان الیکشن کمیشن 

اسلام آباد(وقائع نگار) عمر ایوب مسلسل الیکشن کمیشن ‘ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اورجھوٹا پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں اس سلسلے میں حال ہی میں ایک ٹی وی چینل پر غلط بیانی کرتے ہوئے یہ الزام لگایا ہے کہ جنرل الیکشن  2024پر ساڑھے 14 ارب روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے حکومتِ وقت سے اس سے کہیں زیادہ کے الیکشن اخراجات کا تقاضا کیا تھا  اوراس طرح اْن کو الیکشن ملتوی کرنے کا موقع فراہم کیا۔حقیقت یہ ہے کہ جنرل الیکشن 2018 کے اخراجات 28 ارب  روپے سے زیادہ  تھے  جس کے تناظرمیں مختلف عوامل جیسا کہ افراط زر کی شرح ،ووٹرز کی تعداد میں اضافہ، پولنگ سٹیشن و  پولنگ عملہ کی تعداد میں اضافہ اوراضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کو دیکھتے ہوئے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاتھا۔ تاہم  الیکشن کمیشن نے اخراجات کم سے کم کرنے کی کوشش کی اور پھر بھی جنرل الیکشن 2024 پر ساڑھے 33 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

ای پیپر-دی نیشن