• news

پی ٹی آئی میں اختلافات، عاطف خان ‘شیرعلی ارباب پارٹی عہدوں سے فارغ

پشاور(نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ خیبر پی کے   علی امین گنڈاپور  نے ارکان اسمبلی عاطف خان اور  شیرعلی ارباب کوپارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔عاطف خان پی ٹی آئی پشاور  ریجن کے صدر  اور  شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔ عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور  ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ  عرفان سلیم کو  پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر  اور  شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جب کہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن