• news

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج، ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے: پی ٹی آئی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کی۔ زرتاج گل وزیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شریک ہوئے، ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہم ہر قسم کی ایکسٹنیشن کی مخالفت کریں گے۔ اس مرتبہ حکومت قانون سازی چھپا کر کر رہی ہے۔ ساری دنیا میں قانون سازی اس طرح چھپا کر نہیں کی جاتی۔ ارکان قومی اسمبلی نے پارٹی وابستگی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔ کمشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی۔ سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی سے متعلق رہنمائی مانگی ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے، الیکشن کمشن کے رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے خود پنے ممبران کو ٹکٹ جاری کیے، الیکشن کمشن کو وہی ماننا چاہئے۔پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بلوچستان میں موسیٰ خیل اور قلات میں مسافروں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دعائے مغفرت۔ رحیم یار خان میں پولیس وینز پر حملے کی مذمت کی گئی، حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور اہلخانہ سے غم کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن