برطانیہ فیک نیو ز کیس : پاکستان میں تحقیقات کے بعد فرحان آصف بری : ثبونہیں ملا تفیتی افسر
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے برطانیہ میں فیک نیوز سے فسادات کے کیس میں گرفتار ملزم فرحان آصف کو بری کردیا۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ مذکورہ فیک نیوز ملزم فرحان کی جانب سے شیئر ہونے سے پہلے ہی پھیل چکی تھی۔ تفتیشی افسر کے مطابق ہر طرح سے تحقیقات کی گئیں مگر ملزم کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ملزم نے یہ خبر کس کے ساتھ شیئر کی اور کب ڈیلیٹ کی جس پر ملزم فرحان آصف نے بتایا کہ میں نے 6 گھنٹے بعد اس خبر کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم فرحان آصف کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے بری کردیا۔ یاد رہے لاہور پولیس نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننے والی فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں فرحان آصف کو گرفتار کیا تھا اور بعد ازاں اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔ اس فیک نیوز میں یہ خبر دی گئی تھی کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو ہلاک کرنے والا شخص ایک مسلمان تارک وطن ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ اس واقعے کے 17 سالہ ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا۔