• news

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، گواہ پر 10 ویں بار جرح نہ ہونے پر عدالت برہم 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت میں 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلاء صفائی نے کہا کیس مرکزی سینئر وکلاء پیش نہیں ہوں سکیں گے، مصروفیت اور راستوں کی بندش کے باعث  پیش نہیں ہو سکیں گے اور جرح نہ ہو سکے گی۔ عدالت نے  تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہو سکنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وکلاء صفائی کو مزید ایک موقع دے دیا۔ وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کرنے کی درخواست  کی گئی تھی۔ سماعت کے دوران وکلاء صفائی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ دوران سماعت  جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیئے کہ صرف ریفرنس کی کارروائی آگے نہیں بڑھتی، ہر تاریخ پر میڈیا ٹاک ہوتی ہے، سیاسی قیادت ملاقات کرتی ہے، پراسیکیوشن سمیت 200 سے زائد ملازمین تعینات کئے جاتے ہیں، اگر وکلاء صفائی حاضر نہیں ہوں گے تو ہمارے پاس قانونی طریقہ کار استعمال کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وکلاء کے وکالت نامے موجود ہیں جو حاضر ہیں، انکی حاضری لگائیں پوچھیں یہ اس ریفرنس میں وکیل ہیں یا نہیں، ایک موقع پر کیس میں صورت حال پیدا ہو گئی جج صاحب بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔

ای پیپر-دی نیشن