• news

کے پی حکومت کا بلوچستان و شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والوں کیلئے ’’شہداء پیکج‘‘ کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کیلئے ’’شہداء پیکج‘‘ کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو خیبر پی کے کے شہداء کی طرز پر 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے واقعات پر بانی عمران خان، علی امین گنڈا پور اور صوبائی حکومت کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھرپور طریقے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی میں جاں بحق 5 افراد کے لیے بھی شہداء پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن