خیبر پی کے کابینہ کے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل، احتشام علی مشیر صحت نامزد
پشاور (بیورو رپورٹ)خیبر پی کے کابینہ کے 5 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے جبکہ مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی، سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔ خیبر پی کے ذرائع کے مطابق کہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔