نواز شریف سے عبدالغفار ڈوگر کی ملاقات، سیاسی مسائل پر گفتگو
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے پارٹی رہنما سردار عبدالغفار ڈوگر نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔ اس حوالے سے سردار عبدالغفار ڈوگر نے بتایا کہ نواز شریف اگلے ہفتے میری دعوت پر ملتان کا دورہ کریں گے۔ نواز شریف نے کچے کے آپریشن کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کے عوامی اور سیاسی مسائل پر گفتگو ہوئی۔ نواز شریف نے جنوبی پنجاب میں جماعت کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔