• news

سینٹ قائمہ کمیٹی کی   وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ختم کرنے کی سفارش

 اسلام آباد (آئی این پی )  سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولوشن نے متفقہ طور پر متنازعہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کو 18ویں آئینی ترمیم کے تحت ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر وزارت  آئی پی سی کی سرزنش کی ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی کی زیر صدارت ہونیوالے قامہ کمیٹی کے اجلاس میں بین الصوبای رابطہ کی وزارت ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوے کہا گیا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد وزارت کی کوی حیثیت نہیں اس سلسلے میں  قامہ کمیٹی کی سفارشات اعلی ترین اتھارٹی کو ارسال کی جائیں گی۔ کمیٹی اراکین نے ایران میں انٹرنیشنل ایونٹ میں  پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدادران کے سونے اورغفلت کے مرتکب ہونے کے باوجود کوی  خلاف کوی کارروائی نہ کرنے پر وزارت آئی پی سی کی سرزنش کی۔ چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر ڈاکٹر زرقاسہروردی  نے ایتھلیٹکس فیڈریشن اور دیگر  فیڈریشنز کے سربراہ کے احتساب کے بارے میں استفسار کیا اور انکوائریوں کے نتائج کی اہمیت پر بھی  زور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن