• news

 وادی تیرہ کے شہداء کی اورکزئی میں نماز جنازہ، دہشتگردوں کی ویڈیو جاری  

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صوبہ خیبر پی کے میں 27 اگست 2024ء کو ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں اور جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو بھیج دیئے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پُرعزم ہیں۔ جہنم واصل ہونے والے 25 دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

ای پیپر-دی نیشن