جوڈیشل کمشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب ،ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق 13ستمبر کے کمیشن اجلاس میں حتمی نتیجہ نہ نکلا تو 14 ستمبر کو بھی اجلاس ہوگا.اجلاس کی صدارت چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس ریٹائرڈ منظور احمد ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل شریک ہونگے۔