• news

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے: امریکہ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشت گرد حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 بے گناہوں شہریوں کا قتل قابل مذمت ہے، پاکستان عوام نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن