• news

پشاور ائرپورٹ پر 2 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات، ہسپتال منتقل 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پر دو مسافروں میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق سکریننگ کے دوران دونوں مسافروں میں ایم پاکس کی علامات پائی گئیں جس کے بعد مریض پولیس سروسز ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جہاں تشخیص کا عمل شروع کیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پی کے میں اب تک ایم پاکس کے دو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ باچا خان ائرپورٹ پر اب تک 20 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔ طورخم بارڈر پر 21 ہزار مسافروں کی سکریننگ کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن