• news

بھارتی ریاست آسام میں مسلمان ارکان اسمبلی کے نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی

گوہاٹی (کے پی آئی) بھارتی ریاست آسام میں ہندوتوا بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں نماز جمعہ کا وقفہ ختم کر دیا ہے۔ اسمبلی میں ہر جمعہ کو نماز کیلئے بریک دیا جاتا ہے۔ یہ بریک دن بارہ بجے سے دو بجے تک ہوتا تھا جس دوران مسلم ارکان اسمبلی نماز جمعہ ادا کرتے تھے۔ لیکن اب کوئی وقفہ نہیں ہو گا۔ نماز جمعہ کیلئے یہ وقفہ انگریز دور سے چلا آرہا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسام کی بی جے پی حکومت نے جمعرات کے روز مسلم شادیوں اور طلاق کے لازمی رجسٹریشن کا بل بھی منظورکیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن