• news

 سیو غزہ مہم کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت رہا  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیو غزہ مہم کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو پولیس نے رہا کر دیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کی قیادت کے پولیس سے رابطے کے بعد گرفتار افراد کو رہا کیا گیا، رہائی پانے والوں میں رضا کار بھی شامل ہیں۔گرفتار افراد کو رات گئے رہا کیا گیا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر افراد کو گزشتہ روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ایکسپریس چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی بھی جماعت یا گروہ کو احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن