سید گیلانی کو خراج تحسین‘ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے: امیر مقام
ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے ٹورنٹو میں کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہی ہے۔ بطور وفاقی وزیر میری ترجیح کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر لڑنا ہے۔ ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو تیسری برسی پر امیر مقام نے خراج تحسین پیش کیا۔ امیر مقام نے کہا کہ دنیا کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔ وزیراعظم شہباز شریف ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہیں۔