اپنے بیانیے پر قائم‘ ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں: غفور حیدری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما جے یو آئی (ف) عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم اب تک اپنے بیانیے پر قائم ہیں۔ یہ اسمبلیاں جعلی ہیں، انہیں تحلیل ہونا چاہئے۔ ہم ملک میں شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ حکومت کو لانے والے جب تک چاہیں گے حکومت چلے گی۔ تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اتحاد چلانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ جلسہ کیوں مؤخر ہوا، تحریک انصاف کا اپنا معاملہ ہے۔ سینٹ کی دو نشستیں مانگنے والے بیان کی تحریک انصاف نے تردید کر دی ہے۔