• news

نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بات نہیں کی: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کا احتساب دو سو فیصد ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی جب تک 9 مئی پر قوم سے معافی نہیں مانگتی بات نہیں بڑھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ایوان کے فلور پر تین بار بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ مذاکرات کے لئے ماحول ساز گار نہیں ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے ایجنڈے پر بات ہوئی ہے۔ اسمبلی میں حکومت کے پاس محفوظ نمبر رہنے چاہئیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے۔ ہماری میٹنگ کا دوسرا ایجنڈا بجلی کے بل تھے کہ نرخ کیسے کم کیے جا سکتے ہیں۔ نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کی بات ہی نہیں کی۔ خواجہ آصف نے کہانی  کی ہی تردید کر دی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی پر معافی مانگنے تک بات آگے نہیں بڑھے گی۔ نوازشریف نے پی ٹی آئی سے بات چیت سے متعلق کوئی بات ہی نہیں کی۔ اس حوالے سے وہ کچھ بولے ہی نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن