• news

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج متعددبل،معیشت پر رپورٹ پیش کی جائیگی

اسلام آباد(خبرنگار) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج سہ پہر 5بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم‘ بھنگ کے کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی کے قیام کے بل‘ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تخشیہ بل 2024ء منظوری کیلئے پیش کرینگے۔ ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا بل منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نجکاری کمشن ترمیمی بل 2024ء‘ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آرٹیکل171 کے تحت مختلف رپورٹس‘ معیشت کی کیفیت پر سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی رپورٹ برائے سال 23-2022ء کے علاوہ گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے سال 23-2022  بھی ایوان میں پیش کریں گے۔ اجلاس میں معیشت کی کیفیت سے متعلق سٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 24-2023ء‘ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ برائے سال 24-2023 پیش کی جائیگی۔ بھکاری مافیا کے بیرون ملک منظم انداز میں جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن