• news

60ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے ترمیم ‘ خیبر پی کے کی قبول کرنے سے معذرت

پشاور(بیورو رپورٹ)60 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے سول سرونٹ ایکٹ 1973میں ترامیم شروع کردی گئی ہیں جبکہ خیبر پی کے حکومت نے وفاقی محکموں کے ملازمین کو قبول کرنے سے معذرت کر لی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں ، بقایا جات ، پنشن ، میڈیکل ، سمیت مختلف مدوں میں فنڈز فراہم کیا جائے ۔ ملازمین کو قبول کیا جائے گا۔ پی ڈبلیو ڈی سمیت مختلف وفاقی محکموں کے ملازمین کی خدمات صوبوں کے حوالے کی جا رہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جا رہی ہے، سول سرونٹس کا سیکشن 2 ملازمین کی تقرری کی شرائط سے متعلق ہے جبکہ سیکشن 11 ملازمت کو ختم کرنے اور پنشن کے امور سے متعلق ہے۔حکومتی ذارئع کے مطابق حکومتی اخرجات میں کمی لانے اور ری اسٹرکچرنگ کی مشق کے نتیجے میں کئی وزارتوں کو بند کیا جا ئے گا یا ان کا انضمام ہو گا ۔

ای پیپر-دی نیشن