پشارو : پی ٹی آئی ایم فضل الہی ساتھیوں کیساتھ گرڈ سٹیشن میں گھس گئے زبردستی بجلی چالوکرادی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ایم پی اے خیبر پی کے فضل الٰہی مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں گھس گئے۔ پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی نے اپنے حلقے کے چار فیڈرز زبردستی چالو کرا دیئے۔ فضل الٰہی نے دلہ زاک، ہزار خوانی، یکہ توت اور شالو زاک فیڈرز آن کرائے۔ مذکورہ فیڈرز چالو کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔ فضل الٰہی نے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کے لئے گرڈ سٹیشن میں بٹھا دیا۔ ترجمان پیسکو نے بتایا فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔