• news

خبریں بے بنیاد‘ آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف پر رابطہ نہیں کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق ابھی تک وفاق یا پنجاب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی آئی ایم ایف نے تحریری یا آفیشل پریس ریلیز جاری کی ہے۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ملکی معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن