گوجرانوالہ: سرکاری کالجز کی ناقص کارکردگی، 33 میں سے صرف ایک پوزیشن
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) انٹر امتحانات میں سرکاری کالجز کی کارکردگی ناقص رہی، ٹاپ 33پوزیشنوں میں سے سرکاری کالجوں کے حصہ میں صرف ایک پوزیشن آسکی،حکومت کی طرف سے کالجز کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کی فراہمی کے باوجود سرکاری کالجوں کی صرف ایک پوزیشن سوالیہ نشان ہے۔