گھٹنوں کاآپریشن ‘مدد پر وزیر اعظم کا شکریہ : جان شیر خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سکواش کے عالمی چیمپئن اورلگاتار دس سال نمبر ایک رہنے والے کھلاڑی جان شیر خان ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز ، نشان امتیاز نے گزشتہ روز اسلام آباد میں زیمری آرتھوپیڈک ہسپتال سے اپنے دونوں گھٹنے کا آپریشن کامیابی سے کرانے کے بعد ڈاکٹر اور ہسپتال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے محنت اور لگن سے میرا آپریشن کو کامیاب بنایا اور قوم ملک دوستوں رشتے دارو کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرے لئے خصوصی دْعائیںاور پیغمات بھیجے۔ جان شیر خان نے اتنا بڑا آپریشن کرانے کی وجہ بتاتے ہوے کہا کے تقریبان ایک سال سے مجھے نماز، واک، اور سکواش کرتے وقت دونوں گھٹنے میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھے اْس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے سے درد ناقابل برداشت ہونے کی وجہ سے ڈاکڑز نے جلد سے جلد آپریشن کرانے کا کہا‘ ایڈوایز پر عمل کرنا لازمی تھا ۔ بہت خوشی اور تندرستی محسوس کر رہا ہوں۔ سکواش کے میدان میں دس سال تک پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے فخر کی بات تھی۔ دس سال نمبر 1 رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلے میں دن رات محنت کرتا جس کی وجہ سے اپنی صحت کو مکمل ٹائم اور ٹریٹمنٹ نہ دے سکا جسکی وجہ سے میرے گھٹنوں اور کمر میں مسائل پیدا ہوئے۔ میں آج کے نوجوان کھلاڑیوں سے کہوں گا ٹریننگ سمیت اپنے گھٹنوں اور کمر کا خصوصی خیال کریں اور چھوٹے سے چھوٹے درد کو سنجیدہ لیں تاکہ بروقت علاج ہو سکے ۔جان شیر خان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف، میاں محمد نواز شریف، آرمی اور ایرفورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور بتایا کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف، میاں محمد نواز شریف نے بیماری کی حالت میں میری بھرپور مدد اور رہنمائی کرتے ہوئے علاج کو منظور کیا۔